نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری‘ شہبازشریف تہران جائینگے

111

اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے ایران جائیں گے ، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری منگل کو منعقد ہوگی جس میں ملکی اعلی حکام کے علاوہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ستر وفود شرکت کر رہے ہیں جن میں مختلف ممالک کے دس صدور مملکت اور وزرائے اعظم، پندرہ ممالک کے سربراہان پارلیمنٹ، سترہ ممالک کے خصوصی اعلی وفود اور مختلف اداروں کے سربراہان شامل ہیں،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔