لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں ہندو پنچایت کی جانب سے نے سکھر کے شہر سنگرار سے تین سال قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے ہندو دھرم شالا کے باہر احتجاجی مظاہراہ کرکے دھرنا دیا جہاں۔اس موقع پر ہندو پنچایت کے چیئرمین ہریش لال، وائس چیئرمین جئے راج، نانک رام بجاج، سنیل کمار بجاج، کیلاش کمار، مونی گل، سریش کمار، پروفیسر وجے کمار، راج کمار، ہمیش کمار، ڈاکٹر دیالی گل اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل سکھر کے شہر سنگرار سے معصوم بچی پریہ کماری کو 10 محرم الحرام کے روز گھر کے باہر سبیل تقسیم کرتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد سکھر پولیس نے اور پریہ کماری کی بازیابی کے لیے حکومت سندھ نے کوئی کارروائی نہیں کی، تاہم والدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے پر سندھ حکومت اور سندھ پولیس جاگ اٹھی، جس کے بعد جے آئی ٹی بنائی گئی لیکن اس کے باوجود پریا کماری بازیاب نہ ہوسکی جس کے باعث ان کے گھر والے اور ہندو برادری میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔