جو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 12ہزار رنز مکمل

153

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں بارہ ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔انگلینڈ کے اس دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ویسٹ انڈیزکے برمنگھم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفہ کے فورا بعد چوکا لگاکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے اس اننگ میں 62 رنز بناکر ایسا کیا ۔انہوں نے 82 بالوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ رنز بنائے تھے۔ بھارت کے خلاف ناگپور میں13 دسمبر2012 کو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے جو روٹ نے بارہ ہزار رنز مکمل کرنے میں گیارہ سال اور227 دن کو وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے اور کل ملاکر ساتویں بلے باز ہیں۔اپنی آئوٹ ہوئے بغیر 62 رنز کی ا ننگز کے اختتام تک جو143 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں انکی261 اننگز میں 50.21 کی اوسط اور56.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ32 سنچریوں اور63 نصف سنچریوں کی مدد سے 12002 رنز بنائے ہیں۔ وہ 12 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور254 رنز ہے جو انہوں نے 614 منٹ میں406 گیندوں پر27 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس ڈبل سنچری کے علاوہ چار اور ڈبل سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے1989 اور2013 کے درمیان جو200 ٹیسٹ کھیلے انکی329 اننگوں میں53.78 کی اوسط کے ساتھ51 سنچریوں اور68 نصف سنچریوں کی مدد سے15921 رنز بنائے۔ وہ14 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر248 رنز رہا جو انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکہ میں552 منٹ میں379 منٹ میں35 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے بارہ ہزار رنز بنانے والے بلے باز تھے۔
آسڑیلیا کے ریکی پونٹنگ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے1995 اور2012 کے درمیان جو168 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے انکی287 اننگوں میں51.85 کی اوسط اور 58.72کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ41 سنچریوں اور 62 نصف سنچریوں کی مدد سے13378 رنز بنائے تھے۔ وہ17 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور257 رنز ہے جو انہوں نے بھارت کے خلاف ملبورن میں دسمبر2003 میں590 منٹ میں458 گیندوں پر25 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔

جنوبی افریقہ کے جیک کالیز ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے1995 اور 2013 کے درمیان جو166ٹسٹ کھیلے تھے انکی280 اننگوں میں55.37 کی اوسط اور45.97 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ45 سنچریوں اور58 نصف سنچریوں کی مدد سے13289 رنز بنائے تھے۔ وہ16 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور224 رنز ہے جو انہوں سری لنکا کے خلاف کیپ ٹاون میں جنوری2012 میں 434 منٹ میں325 گیندوں پر31 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ بھارت کے راہول ڈراوڈ نے1996 اور2012 کے درمیان جو164 ٹیسٹ کھیلے انکی286 اننگوں میں52.31 کی اوسط اور 42.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ36 سنچریوں اور63 نصف سنچریوں کی مدد سے13288 رنز بنائے تھے۔ وہ آٹھ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور270 رنز ہے جو انہوں نے راولپنڈی میں اپریل 2004 میں پاکستان کے خلاف 740 منٹ میں 495بالوں پر34 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔
جو روٹ سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے بارہ ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز الیسٹر کک تھے جنہوں نے2006 اور2018 کے درمیان جو161 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے انکی291 اننگوں میں45.35 کی اوسط اور46.95کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ33 سنچریوں اور57 نصف سنچریوں کی مدد سے12472 رنز بنائے تھے۔ وہ نو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور294 رنز رہا جو انہوں نے بھارت کے خلاف برمنگھم میں اگست2011 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں773 منٹ میں545 گیندوں پر33 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اننگز مین بارہ ہزار رنز بنانے والے بلے باز سری لنکا کے کمار سنگاکارا ، ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے2000 اور2015 کے درمیان جو134 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی233 اننگز میں57.40 کی اوسط اور54.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ38 سنچریوں اور52 نصف سنچریوں کی مدد سے12400 رنز بنائے تھے۔ وہ گیارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور319 رنز ہے جو انہوں نے چٹا گانگ میں بنگلا دیش کے خلاف فروری2014 میں551 منٹ میں482 گیندوں پر32 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔