فرضی بلوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے آزاد

103

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد محکمہ تعلیم کے تین مختلف آفس کی بجٹ میں 61لاکھ 72ہزار کی خردبرد ،نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں بجٹ سے فرضی بلوں کے ذریعے 13لاکھ 42ہزار کا صفایہ ،ای ڈی او ایجوکیشن ،ڈی او اکیڈمک اینڈ ٹریننگ اور ڈی او اسپورٹس کی محکمہ تعلیم میں آسامی نہیں ،سیکریٹریٹ میں رشوت کے عیوض ڈی ڈی او پاور لیکر بجٹ پر ہاتھ صاف کرنے کا سلسلہ برسوں سے جاری ،سرکاری خزانے کی ماہانہ ہونے والی لوٹمار کی روک تھام نہ کی جاسکی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ تعلیم کی تین ڈیفنٹ آفیس کی بجٹ سے ہر سال لاکھوں روپے کی خردبرد کا انکشاف ہو اہے ا ی ڈی او یجوکیشن ،ڈی او اکیڈمک اینڈ ٹریننگ اور ڈی او اسپورٹس کی بجٹ سے گزشتہ مالی سال61لاکھ 72ہزارخرد برد کی گئی اور نئے مالی سال 2024/25کے پہلے ماہ جولائی میں بجٹ سے13لاکھ42ہزار 500کافرضی بلوں کے ذریعے صفایہ کیا گیا ،جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن ،ڈی او اکیڈمک اینڈ ٹریننگ اور ڈی او اسپورٹس کا نہ جیکب آباد میں دفتر ہے نہ ہی کوئی آسامی ،اور افسر مقرر ہے ذرائع کے مطابق سیکریٹریٹ میںرشوت کے عیوض مذکورہ ڈیفنٹ آفیسوں کے ڈی ڈی او پاور لیکر بجٹ پر برسوں سے ہاتھ صاف کیا جا رہا ہے ضلعی حکومتوں کے نظام کے خاتمے کے بعد یہ عہدے تو ختم کر دئے گئے لیکن بجٹ جاری کی جارہی ہے جو کہ بد انتظامی کی بدترین مثال ہے سرکاری خزانے کی ہر ماہ ہونے والی اس لوٹمار کی روک تھام نہیں کی جاسکی ہے ۔