ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ویمن کرکٹ ٹیم پر فخر ہے: محسن نقوی

424
proud of the national women's team

لاہور: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا۔

محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔

چیئرمین بی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ اسپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا، آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ جاری رہے گی۔