میرپورخاص : تایا زاد بہن بھائیوں پر چھریوں سے حملہ

125

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سگے چچا زاد بھائیوں نے تایا زاد بہن بھائیوں پر چھریوں سے قاتلانہ حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حد فضلو چوک پر رہاش پذیر جویریہ مئیو اور اُسامہ مئیو نے سول اسپتال میں صحافیوں کو بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایک روز قبل چاچو کے بیٹوں سعد مئیو اور معاذ مئیو نے میرے 2 موبائل چوری کیے تھے جس کی شکایت چاچو کو دی جس کے بعد چاچو کے بیٹوں نے ہمارے اوپر قاتلانہ حملہ کیا، حملے میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بھائی اُسامہ کو زخمی کر دیا جس کے بعد ہم پولیس اسٹیشن سے خط لے کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹر نے طبی امداد کے بعد سرجیکل وارڈ میں داخل کر دیا، پولیس اسٹیشن سیٹلائٹ ٹاؤن میں این سی داخل کرانے کے باوجود پولیس حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کر رہی اور وہ ہمیں تشدد کرنے بعد سرعام گھوم رہے ہیں، اب وہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون جویریہ مئیو اور اُسامہ مئیو نے ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر جوابداروں کے خلاف قانونی کارروائی اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔