لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ دڑی کی حدود مراد واہن محلہ رشتے داری کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے 19 سالہ لڑکی کونج وگن کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر واقعے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں، بعد ازاں مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کردی۔ اس موقع پر مقتول خاتون کے بھائی بابر وگن نے بتایا کہ 3 سال قبل بہن کونج کا رشتہ کزن فیصل وگن سے طے ہوا تھا فیصل نشے کا عادی تھا، ہماری جانب سے رشتے سے انکار پر فیصل کے بھائی شیراز وگن نے گھر میں گھس کر میری بہن کونج کو گولی مار کر قتل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بہن کو قتل کرنے والے ملزم شیراز وگن کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔