اسلام آباد (صباح نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے پاکستان کے لئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی، سندھ ایمرجنسی ہائوسنگ
پروجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال ہوگا، منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔یاد رہے کہ 5 جون کو ایشیائی ترقیاتی بینک اے ڈی بی)نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔