اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آبادڈی چوک میں دھرنا کے لیے سرگودھا سے پہلا قافلہ پہنچ گیا ۔مظاہرین نے جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا کے نعرے لگائے، بجلی گیس تیل کی قیمتوں میں کمی کروظالمانہ ٹیکس واپس لو آئی پی پیزکے معاہدے ختم کروکے مطالبات کئے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دھرنا کے لئے کارکنان جماعت اسلامی ڈی چو ک اسلام آبادپہنچنا شروع ہوگئے ہیں سب سے پہلے قافلہ سرگودھا سے پہنچ گیا۔ کارکنان میں بزرگ شہری بھی شامل ہیں ۔