پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ڈائٹ پلان ہے،مریم اورنگزیب

85

 

لاہور (صباح نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ڈائٹ پلان ہے ۔ جمعہ کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے ، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ9 مئی کے مجرم کے لیے چار گھنٹے کا ڈائٹ پلان ہی فالو کیا جا سکتا ہے،ملک کو مہنگا، عوام کو بھوکا کرنے والے کے لیے چار گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی تنصیبات ، شہدا کی بے حرمتی ، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے ، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کے مستحق ہیں،چار گھنٹے بھوک ہڑتال کے مستحق نہیں۔