کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بل کی ادائیگی نہ ہونے پر کے الیکٹرک نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کی بجلی کاٹ دی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے ذمے کے الیکٹرک کے57لاکھ روپے واجب الادا ہیں، گزشتہ روز واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک عملے نے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا،کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا کنکشن کاٹنے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر اندھیروں میں ڈوب گیا، بجلی کی عدم دستیابی پر نیشنل اور انٹرنیشنل ایتھلیٹس نے اندھیرے میں ہی ٹریننگ کی۔