نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں ٹرین کی ٹکر سے 2شیر زخمی ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بردار ٹرین کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شیر کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیااور اس دوران ٹرین رکی رہی۔ بعد میں یہی ٹرین آگے جاکر ایک اور شیر سے ٹکرا گئی۔محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ جنگلات سے نکل کر پٹڑیوں پر آنے والے جانوروں کی حفاظت کے لیے ریلوے حکام کے ساتھ لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔