قادیانیت نواز فیصلے کسی صورت قبول نہیں‘جے یوآئی

163
جے یوآئی کے تحت عدالت عظمیٰ کے متنازع فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب پرمظاہر ہ کیاجارہاہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس میں متنازع فیصلے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ختم نبوت پر ڈاکا نامنظور، عدالت گردی نامنظور، غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ہے۔ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر اسلام مخالف، قادیانیت نواز فیصلوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے۔ عدالتیں انصاف کی فراہمی کے بجائے مذہبی معاملات کو چھیڑنے سے باز رہیں۔ہم اپنی جانوں کا سودا کرسکتے ہیں ۔مگر ختم نبوت پر نقب زنی برداشت نہیں کریں گے عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ اسلام مخالف فیصلہ واپس لیا جائے وگرنہ تحریک ختم نبوت پورے ملک میں پھیل جائے گی۔