زرداری کو ان کی 69ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘شرجیل

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھکے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے صدرمملکت آصف علی زرداری کو ان کی 69ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری اپنے کارکنان کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین کے لیے بھی سیاست کی درس گاہ ہیں۔،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آصف علی زرداری کا نام عظیم سیاست دانوں میں سرفہرست رہے گا۔جمعہ کو جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جوکچھ آصف علی زرداری نے پاکستان اور عوام کے لیے کیا۔
، وہ ان کے بلند تر سیاسی شعور کا مظہر ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کبھی ریاستی اداروں سے ٹکرائوکی پالیسی پر عمل نہیں کیا ، ملک کو انتشار میں نہیں دھکیلا۔