چنیسر گوٹھ میں جھگڑے کے دوران نوجوان قتل

122

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد تھانے کی حدود کالا پل چنیسر گوٹھ عبدل جنرل اسٹور کے قریب جھگڑے کے دوران 18سالہ یاسین ولد محمد خان زخمی ہوا ،زخمی کو طبی امداد کے لیے زخمی کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جو دوران علاجِ جاں بحق ہوگیا ۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 نادرا آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں 70سالہ روشن دختر شمس الدین خاتون جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ کی لاش کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ۔ ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ، متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد 01 نمبر بندو خان پلازہ سے55سالہ شخص کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب سچل تھانے کی حدود سچل مدراس سوسائٹی مدراس چوک کے قریب فائرنگ سے 48سالہ سید کاشف ولد سید ہاشم زخمی ہوا ۔زخمی ہونے والے شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 ڈبہ موڑ کے قریب فائرنگ سے 40سالہ محمد ساجد ولد محمد اشفاق زخمی ہوگیا ۔زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔