ایشیائی ترقیاتی بینک: پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض منظور

289
approved a loan of 400 million dollars

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے چالیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اے ڈی بی دو ہزار پچیس تک تک پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالردے گا،رقم پاکستان میں سیلاب سےمتاثرہ گھروں اورانفرااسٹکچرکی تعمیر پرخرچ ہوگی۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ اے ڈی بی کےمطابق یہ فنڈزسیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیر نو کے منصوبےکا حصہ ہیں،پاکستان میں 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے سندھ میں بڑی تباہی ہوئی،

اےڈی بی کاکہنا ہےکہ منصوبے کےتحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولیات کو بحال کیا جائےگا،سیلاب سےسندھ میں 83 فیصدگھرمتاثرہوئے،21 لاکھ گھرمکمل یا جزوی تباہ ہوئے،دوسال گزرنے کےباوجودکئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرزمیں رہنے پرمجبور ہیں۔