ہیلیون پاکستان کی عالمی یوم ذاتی نگہداشت پردوسری عالمی سالگرہ

163

کراچی(کامرس رپورٹر)ہیلیون پاکستان لمیٹڈ نے مقامی ہوٹل میں اپنی دوسری عالمی سالگرہ منائی۔اس موقع پر عالمی یوم ذاتی نگہداشت بھی منایا گیا اور ’’ہیلتھ کیئر کے لیے سیلف کیئر‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انڈسٹری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور مجموعی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے میں ذاتی نگہداشت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ہیلیون پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جنرل منیجر،فرحان ایم ہارون نے ملک میں سیلف کیئر کے مستقبل کے لیے اپنے ویڑن سے آگاہ کیا اورکہا کہ لوگوں کو ذاتی نگہداشت کو ترجیح دینے اور روزمرہ صحت کا بہتر منتظم بننے، صحت کی دیکھ بھال کے براہ راست اخراجات میں نمایاں طور پر کمی لانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔