جوڑیا بازار میں ہول سیل گروسرز کا اجلاس تین بجے طلب

192

کراچی ( کامرس رپورٹر ) بجٹ میں دالوں اور چاول پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج بروز جمعہ جوڑیا بازار میں ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس تین بجے طلب کیا گیا ہے جس میں ملک کی دیگر اجناس منڈیوں کے عہدیداران بذریعہ زوم شرکت کریں جس کے بعد ملک بھر کے بیوپاریوں کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔