چینی اور روسی بمبار طیاروں کا بحیرئہ اوقیانوس میں مشترکہ گشت

212

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی اور روسی بمبار طیاروں نے بحیرئہ اوقیانوس میں مشترکہ فضائی گشت شروع کردیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی بمبار طیارے ٹی یو95 ایم ایس اور چینی فضائیہ کے زیان ایچ6کے طیارے نے بحر اوقیانوس کے شمالی علاقوں پر مشترکہ طور پر گشت کیا۔ دونوں ممالک کی فضائیہ کے اشتراک سے گشتی آپریشن 5گھنٹے تک جاری رہا،جس کے بعد طیاے اپنے اپنے اڈوں پر بحفاظت واپس آگئے۔