سکھر میں بے امنی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں

205

سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع میں بے امنی کا سلسلہ جاری، چوری، ڈکیتی، رہزنی اور موٹر سائیکل چھینے جانے کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں، 5 موٹر سائیکلیں اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں، پولیس کے جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے دعوؤں کے باوجود ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں، سکھر میں وارداتوں کے خلاف کوئی بڑا کریک ڈاؤن نظر نہیں آیا، شہریوں اور تاجر طبقے میں بے چینی اضطراب اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے، سکھر شہر میں اور خصوص طور سکھر ضلع بھر میں میں بے امنی لوٹ مار رہزنی موٹر سائیکل چھینے جانے کا سلسلہ جاری ہے، 2 مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سعید احمد گڈانی عرف سارنگ سعید گڈانی اور معین اختر گڈانی این آئی سی وی ڈی اسٹاف فرد سے موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، گڈانی برادری کے رہنما، سندھی زبان کے معروف ادیب اور ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سردار احمد تبسم گڈانی نے ایس ایس پی سکھر اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کو ان کی چھینی گئی بائیکس اور دیگر سامان واپس کروایا اور مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سردار احمد تبسم گڈانی نے کہا کہ میرپور ماتھیلو کے شہید صحافی نصراللہ گڈانی صحافی کے شہادت کو 3 ماہ گزر چکے، اب تک ان کے قاتل گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، سکھر سے پولیس اہلکار سعید احمد گڈانی اور ڈاکٹر معین اختر اسٹاف این آئی سی وی ڈی کی چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں، موبائل اور دیگر سامان فوری واپس کروایا جائے۔