کوئٹہ : ن لیگی رہنما عاصم کرد گیلو کی کامیابی کیخلاف درخواست خارج

81

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما عاصم کرد گیلو کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی، کیس کی سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ٹربیونل نے کی۔ سردار یار محمد نے حلقہ پی بی 12 سے مسلم لیگ ن کے رہنما عاصم کرد گیلو کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران سرداریار محمد فریق کی کامیابی کے خلاف الزامات ثابت نہ کر سکے جس پر الیکشن ٹربیونل نے عاصم کرد گیلو کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ کیس کی سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ٹربیونل نے کی۔ سردار یار محمد رند کی جانب سے بیرسٹر امیر لہڑی اور عاصم کرد گیلو کی جانب سے جمیل آغا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔