اسلام آباد:عدالتِ عظمیٰ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی کی زیرسربراہی 3 رکنی بینچ 29 جولائی کو ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت ہوئی جس میں ارشد شریف کی اہلیہ نے فریق بننے کے لیےدرخواست دے دی اور عدالت میں بائیو میٹرک کرالیا۔