جماعت اسلامی کا دھرنا:پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ

141
prepared a plan

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے تناظر میں پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ کیے جانے کے بعد اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے کل ہونے والے احتجاجی جلسے کے اعلان کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے  اور اس دوران کسی بھی قسم کے جلسے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، شہری کسی بھی قسم کی قانون کی خلاف ورزی کا ارتکاب نہ کریں۔