کراچی : بلی کو غلط علاج سے فالج ہوا ،خاتون نے ڈاکٹر کی پٹائی کروا دی

467

کراچی : تجارتی شہر کراچی میں خاتون نے سینئر پیٹ ڈاکٹر امیر حمزہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے بلی کا غلط علاج کیا ہے جس سے بلی کو فالج ہو گیا ،ساتھیوں کو بلوا کر ڈاکٹر کی پٹائی کروا دی ۔

ذرائع کے مطابق کے یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون صائمہ عدنان اپنی پالتو  بلی  کو علاج کے لیے اسپتال لائی تھی علاج کے بعد خاتون نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرامیر حمزہ  کے غلط علاج  کیا ہے جس سے بلی کو فالج ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 19 جون 2024 کو پیش آیا تھا جس کی وڈیو آج سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔

خاتون کے مطابق ڈاکٹر نے علاج میں غفلت اور کوتاہی سے کام لیا جس کے نتیجے میں میری بلی کو فالج ہو گیا ہے یہ دعویٰ خاتون نے بلی کی کمزوری کو ثامنے لاتے ہوئے کر رہی تھی ،صائمہ عدنان نے مزید کہاکہ بلی نے کھانا کھانا چھوڑ دیا ہے اور ایک جگہ پر لیٹی رہتی ہے یہ سب ڈاکٹر کے علاج کے باعث ہوا ہے ۔

مزید برآں بلی کی حالت دیکھتے ہوئے خاتون مشتعل ہو گئی تھی اور ساتھیوں کو بلوا کر ڈاکٹر پر تشد د کرنا شروع کر دیا  تھا ساتھ میں وڈیو بھی بنائی  تھی جس کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے ۔

مدعی  ڈاکٹر نے خاتون سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، ٹیلیگراف اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق خاتون کو بلی کے ٹیسٹ کا کہا تو انہوں نے انکار کردیا اور چلانا شروع کردیا تھا، 15 منٹ کے بعد ایک جوان اور ایک ادھیڑ عمر شخص اسپتال میں داخل ہوئے، حسن نامی جوان نے مجھے دھکے دیے اور تھپڑ مارے۔

ڈاکٹر کے مطابق مجھے ساتھیوں کی مدد سے اسپتال سے باہر نکال کر تشدد کیا، مجھے جعلی ڈاکٹر کہا اور ویڈیو بناتے رہے، انھوں نے میرا استحصال کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔