کوئٹہ (نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارروائی، گیس چوری میں ملوث صارف گرفتار کر لیا۔ سوئی گیس کمپنی حکام کے مطابق کارروائی ملزم صارف ثناء اللہ ہاسٹل کا مالک اور وہ 526 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہا تھا، چھاپا مار ٹیم نے ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کرکے چوری میں استعمال ہونے والا سامان تحویل میں لے لیا، ملزم پر چوری شدہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔