کوئٹہ: بلدیہ میں نجکاری ٹھیکیداری نظام رائج کرنے کے خلاف احتجاج

122

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شعبہ صفائی کے نجکاری ٹھیکیداری نظام رائج کرنے کے خلاف اور عارضی ملازمین کی مستقلی، تنخواہوں، پنشن اور گریجویٹی کی وقت پر ادائیگی کے لیے ملازمین نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان لیبر فیڈریشن اور میٹروپولیٹن گرینڈ الائنس نے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام اتھارٹیز اور میونسپل اداروں میں عارضی ملازمین کو مستقل، انتقال کرجانے والے ملازمین کے لواحقین کو بھرتیوں کے آرڈر دیے جائیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا سروس اسٹرکچر بنایا، تنخواہوں، پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگی وقت پر جائے۔ سرکاری ملازمین نے کہا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں آئندہ بھی احتجاج کیا جائے گا۔