ہاکی ٹیم کاتیسری مرتبہ اولمپکس میں نہ ہونا مایوس کن ہے،توقیر ڈار

124

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 40 برس پہلے آخری مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن توقیر ڈار نے کہا ہیکہ میرے لیے یہ ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس میں نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے کہا کہ اسے میری خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی، میرا تعلق اولمپک چیمپئن فیملی سے ہے، فیملی میں 3 اولمپک گولڈ ہیں، اس لیے میرے لیے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، ہم کنویں میں گرچکے ہیں اور اب ہم اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچنے کو ایک کارنامہ سمجھتے ہیں۔ توقیر ڈار نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں حکومتی اداروں کی سرپرستی تھی، اداروں کے سربراہان ہاکی چلاتے تھے، اس کی وجہ سے سنہری دور تھا، اداروں کی سرپرستی ختم ہوئی تو ہاکی تباہ ہو گئی اور اب یہ صورتحال ہے۔ ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کو یورپ کے ویزے جاری کر دیے گئے نیشن کپ کی تیاری: پاکستان ہاکی ٹیم 22 مئی کو ہالینڈ کے ساتھ میچ کھیلے گی۔