گلشن ٹاؤن میں شجرکاری مہم ، ڈاکٹر فواد کی جامعہ کراچی میں ماہرین سے ملاقات

163
چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنسز اور ایگریکلچر کے اساتذہ سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی گلشن اقبال ٹاؤن میں شجرکاری مہم کو بہتر انداز میں شروع کرنے کے حوالے سے جامعہ کراچی میں ماہرین سے ملاقات۔چیئرمین ڈاکٹر فواد کے ہمراہ دعا فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض عالم، چیئرمین پارکس کمیٹی گلشن ٹاؤن اصف عبدالکریم اور کوآرڈینیٹر عبدالسلام صدیقی بھی موجود تھے.فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالحق ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر فہیم احمد شعبہ باٹنی کے ڈاکٹر وقار اور شعبہ فوڈ سائنس کے اسٹوڈنٹ ایڈوائزر ڈاکٹر غفران سعید سے شجرکاری مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ماہرین نے مفید مشورے پیش کیے بعد ازاں شعبہ جات کے ذمہ داران نے جامعہ کراچی کے بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کی جس پر ٹاؤن چیئرمین نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔