لاڑکانہ.(بیورورپورٹ) شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء نے بنیادی سہولیات نا ملنے پر یونیورسٹی کی مین گیٹ کے سامنے دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا جہاں پر انہوں نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر طلباء امیر چانڈیو، مسرور تونیو، زبیر جمالی نبی سوہو، سعید لنجار اور دیگر نے کہا کہ یونیورسٹی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے سبب دھرنہ دینے پر مجبور ہوئے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیل ہونے والے طلباء سے سپر سپلی لی جائے، ہاسٹلز میں گیس کی سپلائی فراہم کرکے میزون چلائی جائیں،انھوں نے کہا کہ فائنل ایئر کے طلباء کو آل پاکستان کا ٹور بھی کروایا جائے اور اکیڈمی گلیڈر بحال کرکے طلباء کی بے چینی دور کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مذید بڑہایا جائیگا۔