اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اپنے بیان حلفی جمع کرا دیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 105 ارکان اور کے پی کے سے پی ٹی آئی کے 91 ارکان نے الیکشن کمیشن میں اپنے بیان حلفی جمع کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو پارٹی قیادت نے الیکشن کمیشن میں اپنے بیان حلفی جمع کرانے کے احکامات دیے گئے تھے۔