بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلیے حکومت اور پی سی بی رابطے میں ہیں، رانا مشہود

279
The government and PCB are in touch

اسلام آباد: چیئر مین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے حکومت اور پی سی بی رابطے میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 19 فروری سے 19 مارچ 2025 تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا پاکستان آنا اس وقت پاکستان اور بھارت کے میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی، جبکہ پاکستانی میڈیا نے ایسی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے دورے کے بارے میں حکومت اور پی سی بی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا کی تمام ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے، البتہ ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی سید محسن نقوی اس حوالے سے زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں۔