پشاور(صباح نیوز) کے پی اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف قائم مقدمات فوری ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراد سعید کو امن کی بحالی کیلیے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا، مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور سیکورٹی فراہم کی جائے۔