اسلام آباد(صبا ح نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)کی تحلیل کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی
مینٹی ننس کی ذمہ داری کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو سونپ دی گئی۔وزیراعظم ہائوس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی مینٹیننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی مینٹیننس اب سی ڈی اے کی ذمہ داری ہو گی اور مینڈیٹ کی منتقلی کے لیے 15دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔