میاں شہباز شریف آیندہ ہفتے ایران کادورہ کریںگے

129

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نو منتخب ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے ایران جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آیندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب آیندہ منگل 30 جولائی کو منعقد ہوگی، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی قیادت کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو اسناد پیش کرنے کی تقریب 28 جولائی کو منعقد ہوگی۔