معاشی مفاد میں آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے،پائما

302

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما)کے چیئرمین شیخ خلیل قیصر، سینئروائس چیئرمین سہیل نثار، وائس چیئرمین جاوید خانانی اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے حکومت سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے ملک کے بہتر معاشی مفاد میں معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بجلی، گیس نرخوں کو مناسب سطح پر نہ لایا گیا تو ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہو جائے گی جس سے برآمدات کو شدید دھچکہ لگے گا۔پائما کے عہدیداروں نے حکومت سے اپیل میں کہا کہ بجلی و گیس کے زائد نرخوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پہلے ہی لاگت میں ناقابل برداشت نقصانات کا سامنا ہے اوراب آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز کے نتیجے میں صنعتوں کو تالے لگانے کے سواء￿ کو ئی چارہ نہیں بچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف معیشت کے استحکام اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کی باتیں کرتی ہے مگر دوسری طرف ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے صنعتیں چلانا مشکل ہوتا جارہاہے۔ انہوں نے آئی پی پیز کو حکومتی ادائیگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی آئی پی پیز ایسے ہیں جنہوں نے ایک یونٹ بھی بجلی پید انہیں کی مگر کروڑوں روپے لے اْڑے جو کہ حکومت کی گڈ گورننس پر ایک سوالیہ نشان ہے؟