پاکستانی تاجر امارات میں باآسانی کاروبار کرسکتا ہے، قونصل جنرل

355
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیتی سے کراچی انٹرپرینور آرگنائزیشن کا وفد ملاقات کر رہا ہے

کراچی (کامرس رپورٹر)یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المقتوم نے پاکستانی تاجروں کیلئے کاروبار میں آسانی اور تیزی لانے کیلئے تمام غیر ضروری اقدامات کو ختم کرنے کے ساتھ زیرو بیورو کریسی کے نفاز کا فیصلہ کرلیا یہ بات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی انٹر پرینور آرگنائزیشن کراچی کے تاجروں نے یو اے ای قونصلیٹ کا دورہ کے موقع پر کہی اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کاروباری حضرات کو زیرو بیورو کریسی کے عنوان سے ایک ورک شاپ کرائی جس کا مقصد تاجروں کیلئے کاروبار میں ہرقسم کی مداخلت کو ختم کرنا اور زیرو بیورو کریسی لانا اور تاجروں کے وقت کو بچانا ہے۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان کا کوئی بھی تاجر یو اے ای میں باآسانی کاروبار کرسکتا ہے جس کیلئے اسے کسی غیر ضروری افراد کی مداخلت نہیں حائل ہوگی۔ تاجر کراچی میں واقع یو اے ای قونصلیٹ میں تشریف لاکر اپنے کاروبار کی شروعات باآسانی کرسکتے ہیں۔