حکومت ایس ایم ای سیکٹر کو تباہی سے بچائے ،ولی اللہ خان

212

کراچی (کامرس رپورٹر)حکومت ایس ایم ای سیکٹر کو تباہی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے یہ بات ایس ایم ای فائونڈیشن کے پریذیڈینٹ ولی اللہ خان نے ایک بیان میں کہی انہوںنے کہاکہ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے درجے کا روبار اور گھریلوں صنعتیں بند ہو رہی ہیں جبکہ دیگر کاروباری افراد اپنے کاروبار اور سرمایہ دنیا کے مختلف ممالک منتقل کر رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں ولی اللہ خان نے کہاکہ ایس ایم ای سیکٹر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اگر وہ ہی تباہ ہو جائے گا تو پاکستان میں نہ صرف مہنگائی کا طوفان آئے گا بلکہ لاکھوں افراد بے روز گار بھی ہو جائیں گے انہوںنے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کا روبارطبقے پر حکومت ٹیکسزپر ٹیکسز عائدکی جا رہی ہے جبکہ ان کو نہ تو سستی بجلی اور گیس مہیا کی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی اور قسم کی مراعات فراہم کر رہی ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ مہنگائی کے سبب سینکڑوں انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں جس کا بوجھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے پر منتقل ہونا شروع ہو جائے گااور بے روزگاری کی شرح میں بھی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں ملک متعدد معاشی بحرانوں کا بھی شکار ہے جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی500یونٹس تک عوام کو ریلیف ملنا چاہئے۔