ڈالرکی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ

309

کراچی ( کامرس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 278.41 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 278.30 پر بند ہوا تھا۔جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر5پیسے کے اضافے سے278.40روپے سے بڑھ کر278.45روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر280روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں4پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔