صدر، وزیراعظم کا ترکمانستان سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور

132
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین و وزیر خارجہ راشد میریدوف ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میدوف نے الگ الگ ملاقات کی ہے، ملاقات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے ترکمانستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زوردیا۔ علاوہ ازیں پاکستان ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور وزارت خارجہ میں ہوا، پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قیادت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ترکمانستان کی جانب سے قیادت وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ نے کی۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ان میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون، روابط اور عوام سے عوام کے روابط شامل ہیں۔ فریقین نے قیادت کی سطح پر اعلیٰ سطح مذاکرات و تبادلوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔