عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی ہے: فیصل واوڈا

200

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کے ذمے دار بانی پی ٹی آئی ہیں، عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ فیض حمید نے 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں بانی پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے تھے ،مجھے سمجھ نہیں آ رہا آئینی بریک ڈاؤن کی بات کہاں سے نکل رہی ہے ،ملک میں آئینی بریک ڈاون جیسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب عدالتوں میں میرے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہوں تو میں قانون اور جمہوریت کا علمبردار نہیں بن سکتا، ،عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی۔

 فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ماضی میں ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور ایم کیو ایم  نے بھی اسٹیبشلمنٹ کا مقابلہ کیا لیکن وہ سب اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلیے بیٹھ گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے خلاف جو بات کی اُس پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔