کوئٹہ(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،نائب امراءمولاناعبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاءالرحمان ، میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،مولانا پروفیسرمحمد ایوب منصورنے کہاکہ قوم کے خون پسینے کروڑوں روپے کی کمائی لیکر آئی پی پیزکودینا حکمرانوں کو لوٹ مار وبے حسی اور ناکامی کا ثبوت ہے آئی پی پیز میں جو بھی شامل ہے وہ قومی مجرم اوران کی سزاشہریت ختم کرکے عمر قید ہے آئی پی پیز کو اس بجلی کی ادائیگی جو قوم نے
استعمال نہیں کیا قابل مذمت اورشرمناک ہے۔اسلام آباد دھرنا عوام کو ریلیف دینے کیساتھ مجرموں اور ان کے جرائم کو بے نقاب کرکے سزادینا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے معاہدوں کی بنیاد پر جو بجلی بنائی گئی ہے وہ بہت مہنگی عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے جماعت اسلامی مجرموں اوران کے جرائم کو بے نقاب کر رہی ہے ۔ لٹیروں کے جرائم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا بجلی و گیس ٹیرف اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ہوگا،انہوںنے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کا اعلان کسی طور درست فیصلہ نہیں ہے، اس سے ملک میں مزید انتشار پیدا ہوگا۔ ملکی سلامتی کے لیے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 26 جولائی کے دھرنے میں شریک ہوں ۔میڈیا کے مشکور ہیں جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کےلیے کردار ادا کررہا ہے۔ ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دے رہے ہیں۔