دورہ کراچی، گوادر کرکٹ اکیڈمی کا آغا خان جمخانہ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

158

کراچی( اسپورٹس رپورٹر)بلوچستان کی تاریخ کی ابھرتی ہوئی پروفیشنل کرکٹ اکیڈمی (گوادر کرکٹ اکیڈمی )کی باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل 18 رکنی ٹیم نے گزشتہ روز آغا خان جم خانہ کرکٹ اسیٹیڈیم میں آغا خان جم خانہ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم سے مد مقابل ہوکر کراچی ٹور کا اغاز کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کپتان فاروق سلیمان نے ٹاس جیت کر بہلے کھیلنے فیصلہ کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز بناہے جس میں ابھرتے ہوے جارہ مزاج نوجوان آل رائونڈر شعیب رفیق نے گرائونڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلتے ہوہے صرف 25 گیندوں بر شاندار 47 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو بہترین اسٹارٹ دی اسکے علاوہ اسٹاہلش بلے باز شہے مرید نے 31 ‘ یوسف ولی نے 29 اور فاروق نے 11 رنز اسکور اور بولنگ میں جم خانہ کے عضیلہ خان نے 3 ‘ علی رضا اور نیک بودنی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی انینگ میں میں آغا خان جم خانہ کرکٹ اکیڈمی مقررہ اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بولر سراحمد اور طفیل قادر نے 2 ‘ 2 شعیب رفیق اور بلال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اسطرح گوادر کرکٹ اکیڈمی نے یہ میچ 14 رنز سے جیت کر کراچی ٹور 2024 کا شاندار اغاز کیا۔شعیب رفیق بہترین ال رائونڈ کارکردگی کی وجہ سے مین اف دی میچ قرار پاہے۔اس میچ کے مہمان خاص آغا خان جم خانہ کے چیرمین عبدالسلطان کیمانی اور میر ثنااللہ صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر تھے۔عبدالسلطان کیمانی نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی گوادر کرکٹ کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا اور اکیڈمی کے بہترین وڑن ‘ پروفیشنلزم اور کراچی ٹور کو گوادر کرکٹ کیلیے سنگ میل کا درجہ دیا۔ انہؤں نے کہا کہ ہماری اور گوادر کرکٹ اکیڈمی کی دوستی پرانی جو اب مزید مستحکم ہوا ہے ہم گوادر کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ کو دن رات محنت اور کرکٹ کے جنون کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چیرمین نے اکیڈمی کیلیے ا پنی نیک خواہشات کا اظہار اور کہا ہم گوادر کرکٹ اکیڈمی کی ہر حوالے سے سپورٹ کیلیے تیار ہے کیونکہ لوگ صحیچ طور پر نسل کی آبیاری کر رہے ہیں۔ میر ثنااللہ صدر گوادر کرکٹ ایسوسشن نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے تاریخ ساز دورہ کراچی ممکن بنانے میں گوادر کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین عبدالحمید رشیداوربانی صدر حاجی حنیف حسین نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے ہم عبدالحمید رشیدجیسے اسپورٹس لورز اور قابل احترام شخصیت کی قیادت سے قوی امید کرتے ہیں کہ وہ اکیڈمی کو نہی جہت اور ٹیلنٹ کو نکھارکر صوبائی اور قومی سطح پر متعارف کرانے کی کوشش کرتے رہیں گے جو گوادر کرکٹ کیلئے خوشی کی نوید ہے۔ حاجی عبدالحمید رشید کی خدمات قابل تعریف اور انکی قیادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔سابق وکٹ کیپر بلے باز نعیم خان ہیڈ کوچ نیشنل بینک کرکٹ اکیڈمی نے کہا گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر کے نوجوانوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کونکھار کر صوبائی اور قومی سطح پر منوانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ گوادر کے نوجوان اس سے فاہدہ اٹھاہیں۔ آغا خان جمخانہ کے اسپورٹس کورڈینیٹر صابر خان نے کہا کہ میں اْمید کرتا ہوں کہ نوجوان کھلاڑی دورہ کراچی میں مضبوط ٹیموں سے میچز کھیل کر بہت کچھ سیکھیں گے جو مستقبل میں انہیں ایک بہترین کھلاڑی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ مین اف دی میچ شعیب رفیق نے نیشنل بینک کرکٹ اکیڈمی ہیڈ کوچ نعیم خان سے مین اف میچ کا ایوارڈ وصول اور گوادر کرکٹ اکیڈمی انتظامیہ نے شعیب رفیق کیلیے 5000 نقدانعام کا بھی اعلان کیا۔میر ثنا اللہ بلوچ صدر گوادر کرکٹ ایسوسیشن نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے آغا خان جم خانہ کے چیئرمین عبدالسلطان کیمانی کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کراچی ٹور یادگاری سوینیر اور حاجی حنیف حسین صدر اکیڈمی نے اسپورٹس کا اہم جریدہ پیش کیا۔حاجی حنیف حسین نے میر ثنااللہ کو گوادر کرکٹ اکیڈمی دورہ کراچی یادگاری سوینیر پیش کیا۔ اس میچ کو کور کرنے کے لئے سینئر رپورٹر اسحاق بلوچ اور انکے صاحب ذادے مزمل ااسحاق ‘ عبدالوہاب و دیگر بھی موجود تھے۔