کراچی(کا مرس رپورٹر)ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے پاکستان کے بڑے پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے آپریٹر ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک ( ٹی ایم بی ) کو معتبر پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکورٹی اسٹینڈرڈ سرٹیفکیشن (ver.4.0)سے نوازا گیا۔ یہ سرٹیفکیشن پاکستان میں معروف پی سی آئی کوالیفائیڈ سیکورٹی اسسر ( کیو ایس اے ) رسک ایسوسی ایٹس کی طرف سے دی گئی جوٹی ایم بی کے ڈیٹا سیکورٹی اور کارڈ ہولڈر کے ڈیٹا کو انتہائی محتاط انداز سے سنبھالنے کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کے عزم کا عکاس ہے۔ ٹی ایم بی کو حساس ادائیگی کی معلومات کو محفوظ بنانے اورصارف کے ڈیٹا کے تحفظ کے پروٹوکولز کی جامع تشخیص کے بعد سرٹیفیکیشن دیا گیا ۔ یہ سنگ میل پیمنٹ کارڈ اکائونٹ ڈیٹا کی بہتر سیکورٹی کے حوالے سے ٹی ایم بی کے اقدامات کی توثیق کرتا ہے اور اکاؤنٹ ڈیٹا کی سیکورٹی کے لیے تکنیکی اور آپریشنل ضروریات کے سخت معیار کے مطابق ہے ۔ سیکورٹی کے بہترین طریقہ کار اور اقدامات لوگو کرتے ہوئے ہم صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ ٹرانزیکشن کا تجربات فراہم کرنے کیلئے پیش پیش ہیں۔چالیس ملین سے زیادہ رجسٹرڈ موبائل اکاؤنٹس کے ساتھ ٹی ایم بی/ایزی پیسہ پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے منظر نامے میں اپنی قیادت جاری رکھتے ہوئے تکنیکی جدت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔