قابل اعتماد کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے،افتخار علی ملک

113

کراچی (کامرس رپورٹر ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ کامیابی ایک کثیر جہتی عمل ہے جس کی بنیادیں کردار، عزم، تسلسل، مستقل مزاجی،روابط اور ہمت پر استوار ہوتی ہیں۔انہوں نے یہ باتیں اتوار کو یہاں ثناء￿ عبداللہ کی قیادت میں نوجوان طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران اپنی زندگی کی کامیابی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہی۔وفد کے ارکان میں حفصہ، آمنہ، ندا، صبا طارق، سعدیہ، فضہ اور کشمالہ شامل تھے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ اپنی 82 سالہ زندگی میں تاجر سیاست کے دوران وہ ہمیشہ ان اصولوں پر کاربند رہے اور ان اصولوں نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار نتائج حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشش اور طویل مدتی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مستقل مزاجی وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم اور قابل اعتماد کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔