کراچی ایکسپو سنٹر میں ’آئی ایس ای ایم ‘‘کا انعقاد 25 جولائی کو ہو گا

133

کراچی (کامرس رپورٹر ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ‘‘(آئی ایس ای ایم ) کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 25 تا 27جولائی تک جاری رہے گی جس میں مقامی اور بین الاقوامی سولر پینل اور سولر سسٹم سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔