چین میں شدید بارش سے پل منہدم‘12 افراد ہلاک‘ 31 لاپتا

155
چین میں موسلادھار بارش کے دوران پل کا درمیانی حصہ بیٹھ گیا ہے
چین میں موسلادھار بارش کے دوران پل کا درمیانی حصہ بیٹھ گیا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مغربی چین میں موسلادھار بارش کے دوران ہائی وے کا ایک پل جزوی طور پر گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 31 لاپتا ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق شانشی صوبے کے علاقے شانگلواو میں پل گرنے سے کئی گاڑیاں دریا میں بہ گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 7گاڑیوں کو تلاش کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاپتا افراد کو بچانے اور واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں۔ دوسری جانب بارش کے دوران شانشی صوبے میں مزید 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو ئی ہے۔