بھارت میں نیپا وائرس سے 4افراد متاثر ‘ ایک ہلاک

90

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں نیپا وائرس کی وجہ سے ایک لڑکا ہلاک ،جب کہ 4افراد متاثر ہو گئے ۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ14لڑکے کو 10روز قبل بخار کی شکایت تھی جسے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ تمام کوششوں کے باوجود دم توڑ گیا۔ مرنے والے لڑکے کے 4قریبی ساتھیوں میں بھی نیپا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ عوام کو باخبر کرنے کیلیے مالاپورم میں ایک کنٹرول روم بھی مختص کیا گیا ہے۔