اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائی کورٹ عامرفاروق نے چیف کمشنر سے استفسار کیا کہ ایک جلسہ کرنا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟ کیا 14 اگست نہیں منا رہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے لیکن ملک میں دیگر سرگرمیاں بھی تو چل رہی ہیں، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف کمشنر اور درخواست گزار کو دوبارہ ملاقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف کمشنر کو ہم نے چائے پلانے کیلیے ملاقات کا نہیں کہا تھا بلکہ یہ ملاقات کریں اور اس میں جلسے سے متعلق معاملات طے کریں، گزشتہ آرڈر والی ہدایات دہراتے ہوئے درخواست نمٹا رہے ہیں۔