لاڑکانہ : شہری سے رقم چھیننے پر ایس ایس پی کا نوٹس

76

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر جس میں تھانہ دڑی کی حدود لغاری اسٹریٹ والے علاقے میں ندیم شیخ نامی شہری سے 4 لاکھ 80 ہزار چھیننے والی خبر شامل ہے، اس معاملے پر ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے نوٹس لے لیا، متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ دڑی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہری سے رابطہ ہوا ہے،جس نے ظاہر کیا ہے کہ میرا موبائل چوری ہوا ہے، 4 لاکھ 80 ہزار چھیننے والی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹر حسیب جاوید سومار میمن کو ہدایت جاری کر دیں ۔