سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کو پانی کی فراہمی معطل

59

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کو مطلوبہ مقدار میں پانی کی فراہمی معطل ہے، دریائے سندھ میں اس وقت سکھر بیراج کے مقام پر ایک لاکھ 26 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ محکمہ آبپاشی انتظامیہ کا کہنا ہے جب ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی ہوگا، تب کھیرتھر، دادو اور رائس کینال کو ڈیمانڈ کے مطابق پانی فراہم کیا جائے گا۔